فاریکس Dictionary میں خوش آمدید
یہاں آپ فاریکس ٹریڈنگ میں استعمال ہونے والی اُن سبھی ٹیکنیکل ٹرمز کا مطلب جان سکیں گے جو ٹریڈرز کے مابین اکثر استعمال کی جاتی ہیں۔
ہر ٹیکنیکل ٹرم کو نہایت تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے تاکہ سبھی ٹریڈرز اسے آسانی سے سمجھ پائیں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
ASIC
Australian Securities and Investment Commission جس کے ذِمے آسٹریلیا کی فاریکس مارکیٹ کو Regulate کرنا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Ask Price
وہ پرائس یا قیمت جو مارکیٹ کو فروخت (Sell) کرنے کے لیئے بروکر کو ادا کی جاتی ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Anti- Martingale
ایک Money Management Strategy جس میں ہر Winning ٹریڈ کے بعد اُسے Double کرکے لگایا جاتا ہے. مثال کے طور پر اگر آپکی انویسمنٹ 10 ڈالرز ہے اور پرافٹ کمانے کے بعد یہ 20 ہوجاتی ہیں تو اگلی ٹریڈ 20 کی ہوگی جس میں 10 آپ کا منافع اور باقی 10، اصلی انویسمنٹ ہے( یعنی بغیر رِسک لیئے آپ نے ٹریڈ کا سائز ڈبل کر لیا). اسی طرح 20 والی ٹریڈ جیتنے کے بعد اگلی ٹریڈ 40 کی ہوگی جس میں آپکا ٹوٹل پرافٹ 30 ہوگا.
اس Strategy کی سب سے خاص بات یہ کہ چونکہ آپ اپنے پرافٹ کو استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کررہے ہوتے ہیں اسی لیئے ہر ٹریڈ پر رِسک Same رہتا ہے جبکہ Reward نقابلِ یقین حد تک بڑھ جاتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Bull Trap
اُردو میں Trap سے مراد جال میں پھنس جانا ہے، Bull Trap ایک غلط (False) سگنل کو کہتے ہیں جس کی بنیاد پر ایک انویسٹر مارکیٹ کو Buy کرلیتا ہے اور اس سگنل کے فوراً بعد مارکیٹ ریورس ہوجاتی ہے اور جن لوگوں نے مارکیٹ کو Buy کیا ہوتا ہے وہ یوں ایک غلط ٹریڈ میں پھنس جاتے ہیں.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Bear Trap
ایک غلط سگنل، جس کی بنیاد پر ایک انویسٹر مارکیٹ کو Sell کردیتا ہے اور اس سگنل کے فوراً بعد مارکیٹ ریورس ہوجاتی ہے. جن لوگوں نے مارکیٹ کوSell کیا ہوتا ہے وہ یوں ایک غلط ٹریڈ میں پھنس جاتے ہیں.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Break Even
کسی اوپن فاریکس پوزشن کو نیوٹرل یعنی No Profit اور No Loss پر Close کردینا.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Bulls
ایسا ٹریڈر یا Traders جنہیں لگتا ہے کہ مارکیٹ کی قدر میں اضافہ ہونے والا ہے(مارکیٹ اوپر جانے والی ہے).
Bears
ایسا ٹریڈر یا Traders جنہیں لگتا ہے کہ مارکیٹ کی قدر میں کمی واقع ہونے والی ہے یا مارکیٹ نیچے جانے والی ہے.
Bull Market
ایسی مارکیٹ جس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہو.
Bear Market
ایسی مارکیٹ جس کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہو.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Swing High
اس سے مراد کسی انڈیکیڑ یا مارکیٹ کا اپنے Peak (انتہائی) پوائنٹ تک پہنچ جانا ہے، جس میں بننے والا ہر Swing High پہلے سے موجود High سے بڑا ہوتا ہے. آپ اسے Higher High بھی کہہ سکتے ہیں. جب مارکیٹ مسلسل Swing Highs کی ایک Series (سلسلہ) بنا رہی ہو تو اُسے Up Trend کہا جاتا ہے.
Swing Low
اس سے مراد کسی انڈیکیڑ یا مارکیٹ کا اپنے Low (کم سے کم) پوائنٹ تک پہنچ جانا ہے، جس میں بننے والا ہر Swing Low پہلے سے موجود Low سے چھوٹا ہوتا ہے. آپ اسے Lower Low بھی کہہ سکتے ہیں. جب مارکیٹ مسلسل Swing Lows کی ایک Series (سلسلہ) بنا رہی ہو تو اُسے Down Trend کہا جاتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Bid Price
وہ پرائس جو مارکیٹ کو خریدنے (Buy) کے لیئے بروکر کو ادا کی جاتی ہے.
Base Currency
Currency Pair میں موجود پہلی کرنسی کو Base کرنسی کہتے ہیں. جیسے EUR/ USD میں Base کرنسی EUR ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Currency Correlation
اکثر کرنسی پیئر ایک خاص رشتے کے ساتھ Move کرتے ہیں اور اسی تعلق کو Currency Correlation کہا جاتا ہے. اسے +1 اور -1 سے ظاہر کیا جاتا ہے +ا سے مراد Positive Correlation ہے جس کا مطلب اگر ایک کرنسی پیئڑ اوپر جارہا ہے تو دوسرا بھی ساتھ ساتھ اوپر کی طرف حرکت کرے گا. جتنی Plus کی Value زیادہ ہوگی اُتنا ہی مضبوط ان کے درمیان تعلق ہوگا. اسی طرح -1 سے مراد Negative Correlation ہے جس کا مطلب اگر ایک کرنسی پیئر اوپر جارہا ہے تو دوسرا اُس کے اُلٹ یعنی نیچے کی طرف حرکت کرے گا اور جتنی Minus کی Value کم ہوگی اُتنا ہی مضبوط Correlation یعنی اُن کے درمیان تعلق ہوگا.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Commission
کمیشن کا مطلب کوئی بھی ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر اس سے مراد وہ فیس ہے جو ایک ECN بروکر اپنے کلائنٹ کو چارج کرتا ہے.
Compensation Scheme
اس Scheme کے ذریعے فاریکس ریگولیٹر ایک دیوالیہ/ فیل فاریکس بروکر کے Clients کو پیسوں کی ادائیگی کرتا ہے جو بروکر کے فیل ہونے کے وقت اُن کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں موجود تھے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
CFTC
Commodity Futures Trading Commission جس کے ذمے امریکہ کے فاریکس بروکرز کو Regulate کرنا ہے.
CYSEC
Cyprus Securities and Investment Commissions جو سائپرس کے فاریکس بروکرز کو Regulate کرتا ہے.
SFC
Securities and Futures Commission of Hong Kong، جس کے ذمے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فاریکس بروکرز کو Regulate کرنا ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
(Contract for Difference (CFD
ایک معاہدہ جس کے ذریعے دو فریقین (Parties) مارکیٹ کی Opening اور Closing پرائس کے درمیان فرق کا تبادلہ کرتے ہیں. CFD کے زریعے کسی بھی مارکیٹ کو Own (مالک بنے بغیر) کیئے بغیر وہاں ٹریڈ کی جاسکتی ہے. مثال کے طور پراگر آپ ایک نارمل سٹاک بروکر سے گوگل کے 100 شیئر خریدنا چاہتے ہیں اور ایک شیئر کی قیمت 600 ڈالر ہے تو آپ کو اس کے لیئے 60،000 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے. اس کے برعکس اگر آپ کسی ایسے بروکر کے پاس جاتے ہیں جو CFD کے ساتھ ساتھ Leverage بھی آفر کرتا ہو تو 1:100 کی Leverage کے حساب سے آپ صرف 600 ڈالر ادا کرکے 100 شیئر خرید سکتے ہیں.
یاد رکھیئے CFD میں آپ باقاعدہ کسی سٹاک کے مالک نہیں بنتے بلکہ یہ آپ کے اور بروکر کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ صرف سٹاک کی Movement پر ٹریڈ کررہے ہوتے ہیں. مثال کے طور پرآپ نے CFD کے ذریعے 100 شیئر خرید لیئے اور ان کا ریٹ 600 سے بڑھ کر 620 ہوجاتا ہے تو ایسے میں ایک شیئر پر آپکا پرافٹ 20 ڈالر ہوگا جوکہ Opening اور Closing پرائس کا فرق ہے.
600 - 620 = 20
اور 100 شیئر پر کل منافع 100×20= 2000 ہوگا
اس کے برعکس اگر آپ CFD کے ذریعے اس سٹاک کو Sell کرتے ہیں اور مارکیٹ نیچے جانا شروع کردیتی ہے تو آپ کو تب بھی پرافٹ ہوگا کیونکہ اس معاہدے کی رو سے آپ اصلی مالک بنے بغیر صرف اس کی Movement پر ٹریڈ کررہے ہیں اسی لیئے اگر آپ کی پیشن گوئی درست ہوگی تو آپ کو نفع ہوگا اور اگر غلط ہوگی تو نقصان ہوگا.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
C trader
MT4 کی طرح یہ بھی ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم جس کے ذریعے آپ مارکیٹ میں ٹریڈ کرسکتے ہیں اسے Spotware نامی کمپنی بناتی ہے اور یہ میٹا ٹریڈر کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے.
Currency Pair
ساری کرنسیاں جوڑوں میں ٹریڈ ہوتی ہیں. مثال کے طور پر جب ہم پاکستان میں ڈالر کی بات کرتے ہیں تو اصل میں ہم USD/ PKR کی بات کررہے ہوتے ہیں جو پاکستانی روپے کے Against ٹریڈ ہوتا ہے ایسے ہی EURUSD اور GBPUSD بھی Currency Pairs کی مثالیں ہیں.
Currency Crosses
Major اور Minor کرنسی پیئرز کے بعد Currency Crosses آتے ہیں جن میں EUR, YEN اور GBP کراس سرفہرست ہیں. ین کراس کی مثال GBPJPY، EURJPY اور ایسے ہی GBPAUD, GBPCAD پاؤنڈ کرنسی کراسز کی مثالیں ہیں.
Correction
فاریکس مارکیٹ میں ایک مخصوص Move کے دوران وقتی مندے یا کسادبازاری کو Correction کہتے ہیں. سادہ الفاظ میں جب مارکیٹ کسی سمت میں Move کرتی ہے تو اُسے دوبارہ Resume کرنے سے پہلے وہ تھوڑی دیر کے لیئے مخالف سمت میں حرکت کرتی ہے جسے Correction یا Recession Period بھی بولتے ہیں.
Correction مارکیٹ میں Enter ہونے کے کچھ سب سے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے جس دوران ہم مارکیٹ کو نہایت کم پرائس پر Buy یا زیادہ پرائس پر Sell کرسکتے ہیں. یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ Fibonacci Retracement یا Stochastic کسی Correction کی نشاندہی اور اس کے ممکنہ اختتام کی پیشن گوئی کرنے میں اہم کرادار ادا کرسکتے ہیں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Day Trading
ٹریڈنگ کی وہ قسم جس میں کاروباری دن کے اختتام سے پہلے اپنی ٹریڈ کوClose کردیا جاتا ہے.
(Draw Down (DD
Highest Equity Point سے Lowest Equity Point تک جو فاصلہ ہوتا ہے اُسے Draw Down کہتے ہیں. مثال کے طور پر آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں 1000 ڈالر ہیں اور کچھ ٹریڈز Lose کرنے کے بعد یہ 900 ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب آپ کا ڈرا ڈاؤن 10 فیصد ہے کیونکہ یہ اکاؤنٹ اپنے Highest پوائنٹ (جوکہ 1000 تھا ) سے 10 فیصد نیچے آگیا ہے. یاد رکھیئے، DD کا حساب ہمیشہ Peak (انتہائی) پوائنٹ سے لگایا جاتا ہے. فرض کریں آپ کے اکاؤنٹ میں 1000 ڈالر ہیں اور پرافٹ کمانے کے بعد یہ 2000 ہوجاتے ہے تو اب DD کا حساب 2000 سے لگایا جائے گا جوکہ اس وقت کا انتہائی پوائنٹ ہے. اگر 2000 سے آپکا اکاؤنٹ دوبارہ 1000 پر آتا ہے تو اس کا مطلب اب ڈرا ڈاؤن 50 فیصد ہے کیونکہ اکاؤنٹ میں اب آدھے پیسے رہ گئے ہیں.
DMA
Direct Market Access۔ اس ماذل کے ذریعے ایک بروکر اپنے کلائنٹس کے آرڈرز براہِ راست اپنے LP کی طرف بھیج دیتا ہے اور اس میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔
Diversification
صرف ایک ذریعہ معاش کی بجائے مختلف ذرائع پر انحصار/ انویسٹ کرنا Diversification کہلاتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
ECN
Electronic Communication Network جس کے ذریعے دنیا بھر کے ٹریڈرز اور بینک آپس میں جڑ کر فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈ کرتے ہیں.
Execution
ایک فاریکس آرڈر کے مکمل ہوجانے کے عمل کو Execution کہتے ہیں.
Exotic Currency Pairs
یہ وہ کرنسی پیئر ہیں جو بہت کم ٹریڈ کیئے جاتے ہیں اور ان کی Liquidity بھی کم ہوتی ہے. ان Pairs میں Emerging Economies (اُبھرتی ہوئی معشیتوں) کی کرنسیاں ہوتی ہے جیسے USD/ PKR, USD/ INR, USD/ PLN وغیرہ Exotic Pairs کی مثالیں ہیں.
Equity
ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں موجود کل رقم.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
FOMC
Federal Open Market Committee جو امریکہ کے Reserve Funds کی دیکھ ریکھ کرتی ہے.
FCA
Financial Conduct Authority، جس کے ذمے یورپین فاریکس بروکرز کو Regulate کرنا ہے. اس کا شمار دنیا کے اُن چنندہ سخت ترین Regulators میں ہوتا ہے جو صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے فاریکس ٹریڈرز کو Security فراہم کرتے ہیں۔ اسی لیئے آپ کو صرف اُسی بروکریج فرم کے ساتھ کام کرنا چاہیئے جو FCA Regulated ہو۔
FSP
Financial Services Providers Register جس کے ذمے New Zealand سے تعلق رکھنے والے فاریکس بروکرز کو Regulate کرنا ہے.
FSA
Financial Services Agency، جس کے ذمے جاپانی فاریکس بروکرز کو Regulate کرنا ہے.
NFA
National Futures Association جس کے ذمے امریکی فاریکس مارکیٹ کو Regulate کرنا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Hedging
مارکیٹ میں ایک ہی Trading Instrument (فاریکس، Commodity وغیرہ) پر ایک جیسے سائز کی دو مخالف ٹریڈز کو اوپن کرنا Hedging کہلاتا ہے. مثال کے طور پر اگر EURUSD کے 10،000 یونٹ ایک ہی وقت پر Buy بھی کرلیئے جائیں اور Sell بھی تو اس سارے عمل کو Hedging کہیں گے.
(High Frequency Trading (HFT
برق رفتاری (High Speed) سے چلنے والے انتہائی پیچیدہ اور خودکار (Automated) ٹریڈنگ پلیٹ فارم جو صرف بڑے انویسمنٹ بینک، Hedge Funds اور Institutional Traders استعمال کرتے ہیں جو ایک سیکنڈ کے fraction کے اندر ہزاروں مارکیٹوں کو Analyze کرلیتے ہیں. یہ System مختصر وقت میں بہت ساری ٹریڈز اوپن کرتا ہے جو نہایت ہی کم وقت (Miliseconds) کے لئے Hold کی جاتی ہیں اور بالکل تھوڑے سے پرافٹ کے ساتھ Close کرلی جاتی ہیں۔ بظاہر دیکھنے میں تو اس طریقے سے حاصل کیا گیا پرافٹ بہت کم لگتا ہے، لیکن جب آپ ایک دن میں لاکھوں ٹریڈز کررہے ہوتے ہیں تو Long Run میں اس System سے خاصہ بڑا پرافٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
Inter-Bank Market
بینکوں کے درمیان وجود میں آنے والی مارکیٹ جس کے ذریعے وہ مختلف کرنسیوں کا تبادلہ کرتے ہیں. بینک براہ راست دوسرے بینکوں کے ساتھ بھی ٹریڈ کرسکتے ہیں یا Electronic Brokering Platforms کے ذریعے بھی، جو دنیا کے مختلف بینکوں کو آپس میں جوڑتے ہیں.
Instant Execution
اس طرح کی Execution ایک مارکیٹ میکر بروکر استعمال کرتا ہے جس میں آرڈرز کو سب سے اچھی پرائس پر Fill کیا جاتا ہے. اس میں Re-quote آنے کا انحصار بروکر پر ہوتا ہے.
Key Level
دو سے زیادہ Touches والے لیول کو Key (اہم) لیول کہتے ہیں.
(Key Role Reversal Level (KRR
Key لیول Break ہونے کے بعد KRR لیول بن جاتا ہے جہاں مارکیٹ کی دونوں Sides یعنی Buyers اور Sellers اسے Respect کررہے ہوتے ہیں. ایسا لیول ٹریڈنگ کے اعتبار سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Liquidity
مارکیٹ میں میسر BUY/ Sell آرڈرز کی مجوعی تعداد کو لیکویڈیٹی کہتے ہیں. اِس میں مارکیٹ کے سارے شرکاء (بینک، بروکر، ریٹیل ٹریڈرز، Hedge funds) شامل ہیں. جب ہم کہتے ہیں کہ، Liquidity زیادہ ہے تو اس کا مطلب مارکیٹ میں بہت سارے لوگ شرکت کررہے ہیں اور جب مارکیٹ میں ٹریڈرز کی تعداد کم ہوگی تو Liquidity بھی کم ہوجائے گی.
(Liquidity Provider (LP
LP بنیادی طور پر ہماری ٹریڈز کا Counterpart (مخالف ٹریڈر) ہوتا ہے جو مخالف آرڈر فراہم کرکے ہمارے آرڈر کو پروسیس کرتا ہے اور ہم اُس کے Against ٹریڈ کررہے ہوتے ہیں. مثال کے طور پر اگر میں EURUSD کے 10،000 یونٹ Buy کرنا چاہتا ہوں تو جو بھی مجھے اس کے 10،000 یونٹ Sell کرے گا وہ LP ہوگا. یاد رکھیئے LP کوئی بھی ہوسکتا ہے جیسے بینک، Hedge funds، HFT Firms، بروکر یا حتٰی کہ دوسرے ٹریڈر بھی جو اُس وقت بروکر کے ساتھ ٹریڈ کررہے ہوتے ہیں کیونکہ بروکر اُن سے آرڈر لے کر ہمارا آرڈر مکمل کرسکتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
(Liquidity Aggregation (LA
یہ ایک ایسا System ہے جس کے ذریعے ایک ہی وقت میں Multiple Liquidity Providers کے ساتھ ٹریڈ کرنا ممکن ہوا ہے. اِس کے ذریعے ایک بروکر مختلف بینکوں، دوسرے بروکرز یا کسی بھی دوسرے LP ذرائع سے حاصل شدہ Liquidity کو ایک جگہ جمع کرتا ہے اور ان کی Prices کا موازنہ کرکے سب سے بہترین پرائس اپنے کسٹمر کو دیتا ہے. مثال کے طور پر اگر آپ EURUSD کے 10،000 یونٹ Sell کرنا چاہتے ہیں تو بروکر آپکا آرڈر اس System میں بھیج دے گا جہاں یہ خودبخود صرف اُسی LP کے ساتھ Match ہوگا جو اُس وقت EURSUD کو Buy کرنے کی سب سے بہترین پرائس آفر کررہا ہوگا. جب بروکر اس System کے ذریعے ایک سے زیادہ LP کے ساتھ کام کرتا ہے تو اُس کے پاس Liquidity کی کوئی کمی نہیں رہتی کیونکہ وہ ایک ہی وقت میں مختلف ذرائع سے مخالف آرڈر لے رہا ہوتا ہے.
Long
کسی بھی مارکیٹ پر Bullish View رکھنا یا Simply اُسے Buy کرلینا اس امید کے ساتھ کہ، مارکیٹ اوپر جائے گی.
Leverage
فاریکس مارکیٹ مارجن پر ٹریڈ ہوتی ہے. Leverage سے مراد آپ اپنے اصلی اکاؤنٹ سائز سے بہت بڑی پوزیشن اوپن کرسکتے ہیں. مثال کے طور پراگر آپکے اکاؤنٹ میں ایک ہزار (1000) ڈالرز ہیں تو 1:100 کی Leverage کے حساب سے آپ ایک لاکھ (100،000) ڈالرز تک کی (اپنے اکاؤنٹ سے 100 گنا بڑی) ٹریڈ اوپن کرسکتے ہیں.ایسے ہی 1:500 Leverage پر آپ اپنے اکاؤنٹ سے 500 گنا بڑی ٹریڈ کرسکیں گے (لیکن ہم زیادہ سے زیادہ صرف 100 کی لیورج ہی Recommend کرتے ہیں)
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لیوریج جیسی آفر صرف ریٹیل فاریکس بروکرز (پرائم بروکریج ماڈل کے ذریعے) ہی کرتے ہیں جبکہ Institutional Forex Brokers ایسی سروس آفر نہیں کرتے. لیکن اگر کوئی فرد لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنا چاہتا ہو تو وہ پرائم بروکر کے ذریعے ایسی سروس لے سکتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Latency
اردو میں اس کا مطلب تاخیر ہے جس سے مراد وقت کی وہ مقدار (Amount of Time) جو ایک بروکر Response (جواب) دینے میں لگاتا ہے جب ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے ایک سگنل اُسے دیا جاتا ہے.
سادہ الفاظ میں جب ایک آرڈربروکر کو دیا جاتا ہے تو وہ اُسے Receive کرنے اور Response دینے میں کتنا وقت لگاتا ہے. Latency کا تعلق فاصلے سے ہوتا ہے. جب بروکر کے ٹریڈنگ سرور اور ہمارے کمپیوٹر کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوگا تو Latency بھی زیادہ ہوگی اور فاصلہ کم کرنے سے یہ بھی کم ہوجائے گی
Latency کا Execution Quality کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جب یہ کم ہوگی تو ٹریڈنگ کی کنڈیشن بھی بہتر ہوجائے گی اور آرڈرز زیادہ تیزی کے ساتھ مکمل ہوں گے. اور جب Latency زیادہ ہو گی تو آرڈر سست رفتاری سے مکمل ہوں گے، Slippage ملے گی (جو زیادہ تر Negative ہوگی) اور Re quotes آئیں گے.
مثال کے طور پر دو ٹریڈر A اور B ہیں. ٹریڈر A کی Latency کم ہے جبکہ B کی زیادہ. ٹریڈر A جب ٹریڈ اُوپن کرتا ہے تو Latency کم ہونے کی وجہ سے اُس کا آرڈر فوراً مکمل ہوجاتا ہے. لیکن ٹریڈر B جب پرائس 1.3000 پر آرڈر دیتا ہے تو یہ اُسی وقت مکمل نہیں ہوتا کیونکہ اُس کا آرڈر Latency زیادہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک بروکر کے پاس ہی نہیں پہنچا اور جب تک یہ بروکر کے پاس پہنچتا ہے اور بروکر اسے Fill کرتا ہے تو مارکیٹ اُس وقت تک 1.3000 سے 1.3003 پر جاچکی ہوتی ہے. اس طرح ٹریڈر B کو 3 Pip کا نقصان پہنچتا ہے جبکہ ٹریڈر A اُس وقت 3 Pip منافع میں ہوتا ہے کیونکہ اُس کا آرڈر کم Latency پر تیزی سے مکمل ہوا.
اگر Latency کو Control نہ کیا جائے تو یہ ایک ٹریڈر کے لیئے بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے. فرض کریں آپ ایک دن میں 0.1 Lot کی تین ٹریڈز کرتے ہیں اور Latency زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر ٹریڈ کو اوپن اورClose کرنے پر آپ کو 3 Pip کی Slippage ملتی ہے. اگر ایک Pip کی قیمت 1 ڈالر ہو تو تین Pip کی قیمت 3 ڈالر ہوگی اور ایسی ہی تین ٹریڈز کا ایک دن کا نقصان 9 ڈالر ہوگا.
3 × 1 = 3 ڈالر (ایک ٹریڈ پر نقصان)
3 × 3 = 9 ڈالر (3 ٹریڈز کرنے پر روزانہ کا نقصان)
اور 9 ڈالر کے نقصان کے ساتھ ایسی ہی تین ٹریڈز اگر آپ سال کے 264 دن (ایک سال میں 264 ٹریڈنگ Days ہوتے ہیں) کریں تو آپ کا نقصان 2,376 ڈالر یعنی تقریبا 2 لاکھ 37 ہزار روپے ہوگا جو کہ ایک ایوریج پاکستانی کی ایک سال کی Saving ہے.
9 × 264 = 2,376 ڈالر
اور یہ نقصان ایک ایسی وجہ سے ہورہا ہے جس میں ٹریڈر کا کوئی قصور ہی نہیں اور وہ سارے عمل سے لاعلم ہے. اوپر والے اعدادو شمارتو صرف مثال ہیں اصل ٹریڈنگ میں نقصان اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے.
Latency کو ملی سیکنڈ (ms) میں ماپا جاتا ہے. 1 سیکنڈ کے1 ہزاویں حصے کو ملی سیکنڈ کہتے ہیں یعنی 1 سیکنڈ میں 1000 ملی سیکنڈ ہوتے ہیں. ایک ایوریج ریٹیل ٹریڈر کو ms 800 کی Latency ملتی ہے جو بہت زیادہ ہے. اِسے ماپنے کا طریقہ نہایت آسان ہے. جس کے مطابق کمپیوٹر پر RUN چلا کر اسے بروکر کے سرور ایڈرس پر Ping کیا جاتا ہے.
Latency کو بالکل ختم کرنا ناممکن ہے لیکن اِسے کم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جاسکتے ہیں. جیسے ترجیحاً بروکر کی Physical Location (طبعی مقام) اُن کے Liquidity Providers کے زیادہ سے زیادہ قریب ہونی چاہیئے اسی لیئے معروف بروکر Latency کو کم کرنے کے لیئے اپنے Trading Server کو ہمیشہ اُسی مقام پر رکھتے ہیں جو اُن کے Liquidity Providers کے Servers کے قریب ہوتا ہے. مثال کے طور پر اگر بروکر کا ہیڈ آفس لندن میں ہے اور LP نیویارک میں ہے تو بروکر اپنا Trading Server اُس جگہ منتقل کردے گا. اس عمل سے Latency پر کافی فرق پڑتا ہے اور یہ 250 سے 400 کے درمیان ہوجاتی ہے جو نارمل ٹریڈنگ کے لیئے OK کنڈیشن ہے. بروکراس ضمن میں جتنی انویسمنٹ کرے گا اُتنی ہی Latency کم ہوگی۔
اِس کے علاوہ بروکر اپنے High Volume ٹریڈرز کے لیئے (Virtual Private Server (VPS کی سہولت دیتے ہیں جو ان کے سرور کے قریب واقع ہوتا ہے یا ٹریڈر خود بھی VPS خرید سکتے ہیں. جس سے Latency بہت کم ہوجاتی ہے.
مثال کے طور پر اگر ہم پاکستان سے بغیر VPS کے ٹریڈ کرتے ہیں اور بروکر کا ٹریڈنگ سرور نیویارک میں واقع ہے تو اُس وقت فاصلہ (Latency) پاکستان سے نیویارک کے درمیان شمارکیا جائے گا. اسی طرح اگر ہم ایک VPS کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں جو نیویارک میں واقع ہے تو اب فاصلے کا شمار ہمارے گھر (پاکستان) کی بجائے VPS کی لوکیشن (جو نیویارک میں ہے) اور ٹریڈنگ سرور کی لوکیشن (نیویارک) کے درمیان کیا جائے گا. یہ اسی طرح ہے جیسے آپ نیویارک میں بیٹھ کر ٹریڈ کررہے ہوں. اس عمل سے Latency ناقابلِ یقین حد تک کم ہوجاتی ہے(20 سے 50 ms).
VPS ٹریڈنگ سرور کے جتنا نزدیک ہوگا اُتنی ہی Latency کم ہوگی اور پروفیشنل ٹریڈرز اس بات کا بہت خیال رکھتے ہیں.
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ Latency دنیا میں سب سے کم High Frequency Trading Firms کو ملتی ہے. وہ نہ صرف اپنے سرور کا مقام LP کے بلکل پاس رکھتے ہیں بلکہ ان کے کنکشن کے لیئے ہائی سپیڈ فائبر آپٹک کیبلز کا استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے آرڈر نہایت تیزی کے ساتھ پروسیس ہوتا ہے اور Latency نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Latency Arbitrage
سادہ الفاظ میں اس کا مطلب بروکر کی Price Feed کو Abuse (غلط استعمال) کرنا ہے.
یہ وہ طریقہ ہے جس کہ ذریعے ایک ٹریڈر دو بروکروں کی پرائس فیڈ کا فرق لے کر اُسے غلط مقصد کے لیئے استعمال کرتا ہے.
مثال کے طور ایک ٹریڈر دو بروکروں کے ساتھ اکاؤنٹ کھولتا ہے اِن میں سے ایک بروکر کی Latency کم اور دوسرے کی زیادہ ہوتی ہےتو ٹریڈر کو کم Latency والے بروکر (جس کی پرائس فیڈ تیز ہوتی ہے) سے فوراً پتا چل جاتا ہے کہ آنے والے کچھ سیکنڈوں میں مارکیٹ کس طرف Move کرنے والی ہے تو ٹریڈر زیادہ Latency والے بروکر (جس کی پرائس فیڈ آہستہ چلتی ہے) میں ایک ٹریڈ اوپن کردیتا ہے جس کے بعد مارکیٹ فوراً ٹریڈر کے حق میں Move کرنا شروع کردیتی ہے اور وہ کچھ سیکنڈ کے بعد اسے پرافٹ کے ساتھ Close کردیتا ہے.
اس طرح ٹریڈر کو 100 فیصد پتہ رہتا ہے کہ مارکیٹ اُسی کے حق میں جائے گی کیونکہ وہ مستقبل میں ہونے والی Movement کو Low Latency ہونے کی وجہ سے پہلے ہی دیکھ چکا ہوتا ہے جوکہ Cheating ہے.
اسی لیئے کوئی بھی Retail Forex Broker اس طرح کی ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیتا. اگر کوئی ٹریڈر بہت ساری ٹریڈز کچھ سیکنڈ کے لیئے اوپن اور Close کرتا ہے تو اُس کا اکاؤنٹ فوراً بند کردیا جاتا ہے اور ہم بھی آپ کو اس قسم کے ٹریڈنگ سٹائل کا بالکل بھی مشورہ نہیں دیں گے، بصورتِ دیگر آپ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
MT4
Meta Trader 4 جسے Meta quotes نامی کمپنی بناتی ہے. یہ ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جس کے زریعے ریٹیل ٹریڈرز فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈ کرتے ہیں. ایک اندازے کے مطابق 70 فیصد سے زائد ریٹیل فاریکس بروکرزیہ پلیٹ فارم آفر کرتے ہیں.
Mark up
کسی شے کی اصل قیمت میں معمولی اضافہ کرنا. اس سے مراد جب بروکر Spread یا Commission سے منافع نہیں کما سکتا تو وہ اُسے ملنے والی پرائس میں تھوڑا سا اضافہ کرکے کلائنٹ کو دیتا ہے. مثال کے طور پر اگر بروکر کو EURUSD کا ریٹ 1.1000 ملا رہا ہے تو وہ کلائنٹ کو 1.1001 کرکے دے گا اور یہ 1 ایک Pip اُس کا منافع ہوگا. اِس طرح کا بزنس ماڈل ایک STP بروکر استعمال کرتا ہے.
Margin Call
جب کسی پوزیشن کو اوپن رکھنے کے لیئے اکاؤنٹ میں مارجن کم رہ جاتا ہے تو بروکراس میں مزید فنڈز ڈیپازٹ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ مارجن کی مقدار بڑھا کر ٹریڈ کو اوپن رکھا جاسکے اسے مارجن کال کہتے ہیں.
Major Currencies
وہ بڑی کرنسیاں ہیں جو مارکیٹ میں ٹریڈ ہوتی ہیں. ہر کرنسی کا ایک سمبل ہوتا ہے جسے دائیں طرف دکھایا گیا ہے.
US Dollar = USD
Euro = EUR
Japanese = Yen JPY
Great Britain Pound = GBP
Swiss Franc = CHF
Australian Dollar = AUD
New Zealand Dollar = NZD
Canadian Dollar = CAD
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Major Pairs
فاریکس میں بڑے پیمانے پر ٹریڈ ہونے والے Pairs جن کے ایک طرف USD ہوتا ہے. جیسے EURUSD, GBPUSD اور USDJPY وغیرہ.
Minor Pairs
ان کے ایک طرف USD نہیں ہوتا اور یہ Major Pairs کی نسبت زیادہ بڑے پیمانے پر ٹریڈ نہیں ہوتے. جیسے GBPAUD, NZDJPY وغیرہ.
Mini Lot
ایک Mini lot میں کرنسی کے 10،000 یونٹ ہوتے ہیں جسے MT4 میں 0.1 سے ظاہر کیا جاتا ہے. اسی طرح 5 Mini Lots میں currency کے 50،000 یونٹ ہوں گے جسے 0.5 سے ظاہر کیا جائے گا.
Micro Lot
ایک Micro Lot میں کرنسی کے 1000 یونٹ ہوتے ہیں. یہ MT4 میں موجود سب سے چھوٹا ٹریڈ سائز ہے اور اسے 0.01 سے ظاہر کیا جا تا ہے. اسی طرح 6 Micro Lots میں کرنسی کے 6000 یونٹ ہوں گے جسے 0.06 سے ظاہر کیا جائے گا.
Z Lots
ایک Z Lot کرنسی کے 10،000 یونٹس کے برابر ہوتا ہے۔ یہ وہ کم سے کم ٹریڈ سائز ہے جو ہمارا پارٹنر بروکر GMO Click Z.com Trade UK ایک STP بروکر کے طور پر Allow کرتا ہے۔ سادہ الفاظ میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ GMO Click میں کم سے کم ٹریڈ سائز ایک Mini Lot ہے۔
جس کا مطلب
10,000 = 1
20,000 = 2
30,000 = 3
Market Order
اس آرڈر کو جب Place کیا جاتا ہے تو وہ فوراً اُس وقت کی Spot Price (موجودہ پرائس) یا مارکیٹ پرائس پر Fill ہوجاتا ہے ایسے آرڈر میں Re-quote نہیں آتا کیونکہ آرڈر ایک اصلی مارکیٹ کو بھیجا جاتا ہے.
Margin Requirement
مارکیٹ میں ٹریڈ اُوپن کرنے کے لیے وہ کم سے کم رقم جو اپنے اکاؤنٹ میں رکھنا ضروری ہوتی ہے, اُسے مارجن کہتے ہیں. مثال کے طور پر اگر آپ 100،000 ڈالرز کی ٹریڈ اُوپن کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو بروکر کی طرف سے 1:100 Leverage مل رہی ہے تواپنی ٹریڈ اُوپن کرنے کے لیے آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں کم سے کم 1000 ڈالر رکھنے پڑیں گے جو اس ٹریڈ کا مارجن ہوگا اگر اکاؤنٹ میں رقم اس سے کم ہوگی تو آپ یہ ٹریڈ نہیں کرپائیں گے.
Martingale
ایک Money Management Strategy جو جواری (Gamblers) استعمال کرتے ہیں. اس میں ہر Losing Stake (ہارے گئے داؤ) کے بعد اگلا Stake ڈبل کرکے لگایا جاتا ہے اور اسے تب تک ڈبل کیا جاتا ہے جب تک ایک Winning (جیت) نہیں آجاتی . مثال کے طور پر اگر آپ 100 ڈالر کا Stake ہار جاتے ہیں تو اگلا 200 ہوگا جو 100 کا ڈبل ہوگا اسی طرح 200 کے بعد 400، 800، 1600 وغیرہ.
Momentum
اس کا مطلب رفتار یا ولاسٹی ہے. ٹریڈنگ میں Momentum سے مراد وہ طاقت (Strength) یا انرجی جو مارکیٹ کو چلاتی ہے. اگر ایک مارکیٹ Up Trend میں ٹریڈ کررہی ہے اور اس کا Momentum بتدریج کم ہورہا ہے تو وہ Up Trend کو برقرار نہیں رکھ پائے گی اور جلدی Reverse ہوجائے گی کیونکہ اُسے چلانے والی طاقت یعنی Momentum کم ہوگیا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
(Order Flow (OF
آرڈرز کے بہاؤ کوOF کہتے ہیں. چونکہ فاریکس مارکیٹ بہت سارے BUY/ SELL آرڈرز کی بنیاد پر چلتی ہے اسی لئے سادہ الفاظ میں OF کا مطلب مارکیٹ کا چلنا (Move کرنا) ہے.
Overnight
ٹریڈنگ Day کے اختتام کو Overnight کہتے ہیں اس دوران نیویارک سیشن بند ہونے کے بعد اگلے کاروباری دن کا آغاز ہوجاتا ہے اور کوئی بھی اوپن فاریکس پوزیشن اگلے کارباری دن میں داخل ہوجاتی ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Price Quote
کرنسی کو اس شکل میں Quote (قیمت درج کرنا) کیا جاتا ہے. اوپر والی مثال کے مطابق اگر آپ EURUSD کے ایک یونٹ کو اس پرائس (1.3500) پر Buy کرنا چاہتے ہیں تو(اس Quote کے مطابق) آپ کو Quote کرنسی کے 1.3500 یونٹ بیچ کر Base کرنسی کا 1 یونٹ ملے گا. یعنی 1 EUR خریدنے کے لیئے 1.3500 USD بیچنے پڑیں گے. اسی طرح اگر آپ اس Pair کو بیچنا چاہتے ہیں تو (اس Quote کے مطابق) 1 EUR بیچنے پر آپ کو USD کے 1.3500 یونٹ ملیں گے.
یاد رکھیئے Quote کرنسی کو استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ Base کرنسی کو خریدا یا بیچا جاتا ہے!
اسی طرح Sell EUR سے مراد JPY خرید کرEUR بیچنا، یا سادہ الفاظ میں مارکیٹ کو Sell کرنا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Position Trading
اسے Long Term Trading بھی کہتے ہیں جس سے مراد کسی فاریکس ٹریڈ/ Position کو طویل مدت کے لیئے اوپن رکھنا. جیسے ہفتوں، مہینوں یا حتٰی کہ سالوں کے لیئے بھی Hold رکھنا پوزیشن ٹریڈنگ کہلاتا ہے.
Position size
مارکیٹ میں کی جانے والی ٹریڈ کے مجموئی سائز کو پوزیشن سائز کہتے ہیں. مثال کے طور پر اگر آپ 10،000 یونٹ کی ٹریڈ اوپن کرتے ہیں تو اس سے مراد آپ کا ٹوٹل پوزیشن سائز 1 Mini Lot ہے.
Pip
فاریکس مارکیٹ میں کسی بھی کرنسی کی قیمت (Price) میں ہونے والی سب سے چھوٹی تبدیلی (Smallest Change in Exchange Rate) کو Pip کہتے ہیں۔ جیسے 0.0001 کا مطلب ایک Pip اور 0.0002 کا مطلب دو Pip ہے. مثال کے طور پر اگر EURUSD کا ایکس چینج ریٹ 1.0012 سے بڑھ کر 1.0020 ہوجاتا ہے تو ہم کہیں گے EURUSD آٹھ Move Pip ہوا ہے.
یہ وہی پیمانہ ہے جس کی مدد سے اس مارکیٹ میں ہمارا پرافٹ یا لاس Calculate کیا جاتا ہے۔
Pipette Or Point
ایک Pip کے دسویں حصے کو1 Pipette کہتے ہیں .بہت سارے بروکر Price Quote کی مزید وضاحت کے لیے پانچواں ڈیسیمل (Fifth Decimal) استعمال کرتے ہیں جسے Pipette کہتے ہیں. مثلا اگر EURUSD اس وقت 1.00041 پر ہے اور بڑھ کر 1.00062 پر چلا جاتا ہے تو یہ 21 پوائنٹ کی Movement ہوگی.
Prime Broker
وہ سپیشل سروسز جو ایک پرائم بروکر اپنے سپیشل Clients کو دیتا ہے جیسے لیوریچ، Trade Execuation اور Cash Management وغیرہ. (Investopedia کے مطابق).
سادہ الفاظ میں جب ایک بروکر اپنے High Volume Clients کو اضافی سپیشل سروسز فراہم کرے گا تو اُسے پرائم بروکر کہیں گے. مثال کے طور پر اگر آپ Z.com Trade کے سپیشل کلائنٹ ہیں تو وہ سپیشل سروسز کے طور پرDeposit/ Withdrawal کی ترجیحی (Priority) بنیادوں پر پیش کش کرسکتا ہے, Trade Execution بہتر دے سکتا ہے، یا آپ کو اپنے سب سے بہترین LP کا Institutional Trading Platform آفر کرسکتا ہے جہاں آپ براہِ راست ٹریڈ کرسکتے ہیں. ان حالات میں Z.com Trade آپ کے لیئے پرائم بروکر ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Quote Currency
Currency Pair میں موجود آخری کرنسی کو Quote کرنسی کہتے ہیں. جیسے EUR/ USD میں Quote کرنسی USD ہے.
Rollover
جب ایک اوپن فاریکس پوزیشن اگلے کاروباری دن میں داخل ہوجاتی ہے تو اسے Rollover کہتے ہیں، اس دوران متعلقہ کرنسی پیئر پر Interest کاٹا یا Pay کیا جاتا ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Re-quote
آرڈر کو مسترد (Reject) کردینا. اس سے مراد جب بروکر کے پاس Liquidity یا Matching Order نہیں ہوتا تو وہ آرڈر کو Re-quote کردیتا ہے.
اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے ایک فراڈ کمپنی اپنے کلائنٹ کے آرڈر کو اُس وقت تک Re-quote کرسکتی ہے جب تک اُنہیں لگتا ہے کہ متعلقہ کلائنٹ کے پرافٹ کمانے کے امکانات زیادہ ہیں یا وہ تب تک ایسا کرسکتے ہیں جب تک کلائنٹ Loss میں نہیں چلا جاتا۔
ایک Fast Moving مارکیٹ میں Re-quote آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جیسے مثال کے طور پر EURUSD کی قیمت 1.1200 ہے اور آپ اسے Buy کرنے کے لیئے اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے کمانڈ دیتے ہیں، جب تک آپکا آرڈر بروکر کے پاس جاتا ہے تب تک اس کی قیمت 1.1203 ہوچکی ہوتی ہے کیونکہ مارکیٹ اُس وقت بہت تیزی کے ساتھ حرکت کررہی ہوتی ہے۔ ایسے میں بروکر 1.1200 پر آرڈر Fill ہی نہیں کرسکتا کیونکہ اُس وقت تک مارکیٹ کی قیمت مزید 1.1200 نہیں رہتی اور بڑھ کر 1.1203 ہوچکی ہوتی ہے۔ ان حالات میں بروکر آرڈر کو Re-quote کردیتا ہے اور ٹریڈر کو اس نئی پرائس (1.1203) پر مارکیٹ کو Buy کرنے کی پیش کش کرتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بروکر آپ کو ٹریڈنگ کے دوران Requote نہ کرے تو اس مقصد کے لیئے آپ MT4 کا ایک خاص Feature استعمال کرسکتے ہیں جہاں آپ بروکر کو بتا سکتے ہیں کہ اگر آرڈر کے دوران مارکیٹ فلاں Pips تک Move کرجاتی ہے تو آرڈر کو Requote کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اُس سے اگلی Availble پرائس پر میرا آرڈر مکمل کردیا جائے۔
اوپر والی تصویر میں آپ Order Window دیکھ سکتے ہیں (جہاں سے بروکر کو Buy یا Sell کرنے کی کمانڈ دی جاتی ہے)۔ ان دونوں Buttons کے نیچے ایک چیک باکس بنا ہوگا جسے آپ نے ٹک کردینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے Maximum Deviation کی Value تین Pips رکھنی ہے (جوکہ ہماری Recommended Setting ہے۔ آپ اپنی ترجیح کے مطابق اس کی Value کوئی بھی رکھ سکتے ہیں)۔ یہ Value آپ کا Risk Tolerance ہے (یعنی آپ کتنے Pips کی Slippage برداشت کرسکتے ہیں) جس کا مطلب اگر آرڈر فِل ہونے کے دوران مارکیٹ 3 Pips تک Move کرجاتی ہے تو بروکر آرڈر کو Re-quote نہیں کرے گا لیکن اگر مارکیٹ 3 Pips سے زیادہ Move کرتی ہے تو بروکر آپ کی دی گئی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آرڈر کو Re-quote کردے گا کیونکہ آپ نے اسے پہلے سے بتا رکھا ہوتا ہے کہ بھائی میں زیادہ سے زیادہ صرف تین Pips کی Slippage ہی براشت کرسکتا ہوں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بہت سارے بروکرز اس ذمن میں ٹریڈر کی ہدایت کا انتظار نہیں کرتے اور خود ایکشن لیتے ہوئے آرڈر کو Next Available پرائس پر Slippage کے ساتھ مکمل کردیتے ہیں چاہے وہ Slippage کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو، جبکہ کچھ معروف بروکر خود ایسا نہیں کرتے اور ٹریڈر کی ہدایت کا انتظار کرتے ہیں اور جب آپ اُنہیں اپنی Slippage کی حد بتا دیں گے تو وہ اس Feature کے ذریعے صرف وہیں تک Bound رہیں گے اور آپ کو اس سے زیادہ Slippage نہیں دیں گے۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Round Number
فاریکس میں انہیں Natural S/R بھی کہا جاتا ہے. یہ پہلے سے طے شدہ لیول ہوتے ہیں جنہیں بڑے بینک، مارکیٹ میں داخل ہونے یا پہلے سے اوپن ٹریڈ کو Close کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں. 1.1000، 1.2000، 1.3000 بڑے راؤنڈ نمبرز کی مثالیں ہیں.
Risk Reward Ratio
ایک Ratio یا تناسب جس کے ذریعے ایک انویسٹر اپنے رِسک (انویسمنٹ) پر ملنے والے متوقع منافع (Expected Return) کا موازنہ کرتا ہے. مثال کے طور پر اگر آپ ایک ٹریڈ پر 20 ڈالر رِسک لیتے ہیں اور آپ کا Profit Target (متوقع منافع) 60 ڈالر ہے تو (Risk Reward (RR کا تناسب 3 : 1 ہوگا
60÷20 = 3
اس کا مطلب اگر ٹریڈ آپ کے حق میں جاتی ہے تو آپ اپنی انویسمنٹ پر 3 گنا زیادہ ریٹرن (60 ڈالر) کمائیں گے اور اگر یہ حق میں نہیں ہوتی تو آپ کو صرف 20 ڈالر کا نقصان ہوگا.
کوئی بھی ٹریڈ اوپن کرنے سے پہلے RR Analysis بہت ضروری ہوتا ہے اور مارکیٹ میں تب ہی Enter ہونا چاہیے جب ٹریڈ پر منافع کمانے کا چانس کم سے کم دو گنا ہو یعنی RR کا تناسب 2 : 1 ہونا چاہیے.
Rally
جب مارکیٹ کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہو تو اُسے Rally کہتے ہیں. ایسا تب ہوتا ہے جب بڑی مقدار میں آرڈرز (Money) مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں اور Buyers مسلسل Bid (بولی) کرتے ہوئے مارکیٹ کو اوپر لے جاتے ہیں.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
STP
Straight Through Processing System جوکہ ایک NDD ریٹیل فاریکس بروکر اپنے Clients کے آرڈرز کو پروسیس کرنے کے لیئے استعمال کرتا ہے.
Slippage
جب آرڈر Requested Price سے مختلف پرائس پر مکمل ہو تو اُسے Slippage کہتے ہیں. یہ Positive بھی ہوسکتی ہے اور Negative بھی. Slippage ہر قسم کے آرڈر پر آسکتی ہے. مثال کے طور پر اگر آپ مارکیٹ کو Buy کرتے ہیں اور آپ کے آرڈر کرتے (بٹن دباتے) وقت پرائس 1.3000 ہوتی ہے لیکن بروکر آپ کا آرڈر 1.3002 پر مکمل کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ آرڈر 2 Pip کی Slippage کے ساتھ مکمل ہوا کیونکہ آپ کی Requested یا اصلی پرائس 1.3000 تھی جب آپ نے آرڈر دیا.
Slippage کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر یہ تب آتی ہے جب آرڈر دیتے وقت مارکیٹ بڑی تیزی سے Move کررہی ہو یا مارکیٹ میں Liquidity کم ہو.
Social Trading
جب کوئی سرمایہ کار خود ٹریڈنگ کرنے کی بجائے دوسرے لوگوں کے Skills/ Signals کے ذریعے ٹریڈنگ کرے.
Speculation
قیاس آرائی کرنا، اس سے مراد ٹریڈنگ کی وہ قسم جس میں ایک انویسٹربہت زیادہ رِسک لے کر مارکیٹ میں Enter (ٹریڈ کرتا) ہوتا ہے، اِس اُمید کے ساتھ کہ وہ اپنی انویسمنٹ پر بہت ہی کم وقت میں بھاری منافع کما لے گا(جوکہ اصلی انویسمنٹ سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے).
Speculation کو Gambling کے ساتھ Confuse نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس میں ایک انویسٹر Technical Analysis/ System کی بنیاد پر پہلے سے حساب کیا ہوا رِسک (Predetermined Risk) لیتا ہے جب کہ Gambling میں ساری کی ساری انویسمنٹ ایک بلکل ہی بے ترتیب نتیجے (Random Outcome) پر انحصار کرتی ہے. سادہ الفاظ میں Gambling اُسے کہتے ہیں جب آپ کو بالکل پتہ نہ ہو کہ آپ کیا کررہے ہیں.
Swing Trading
ٹریڈنگ کی وہ قسم جس میں کسی فاریکس ٹریڈ یا پوزیشن کو ایک دن سے زیادہ، کچھ دنوں کے لئے اوپن ررکھا جائے.
Scalping
Scalping کی کوئی آفیشل تعریف نہیں کیونکہ اس کی بہت ساری قسمیں ہیں لیکن، زیادہ تر اس سے مراد تجزیے کی بنیاد پر کم وقت کے لیئے مارکیٹ کی خریدوفروخت کرنا اور تھوڑے منافع کے ساتھ اسے Close کردینا.
Swaps
جب کوئی فاریکس پوزشن Overnight اوپن رکھی جاتی ہے تو اُس پر Interest (سود) جمع یا نفی کیئے جانے کے عمل کو Swap کہتے ہیں اس دوران ٹریڈ اگلے کاروباری دن میں داخل ہوجاتی ہے.
Swap Free
ایسا ٹریڈنگ اکاؤنٹ جس میں Interest کا عمل دخل نہیں ہوتا. یہ اکاؤنٹ ریٹیل فاریکس بروکر Muslim Traders کے لیئے آفر کرتے ہیں.
Short
مارکیٹ پر Bearish View رکھنا یا Simply اُسے Sell کردینا اس امید کے ساتھ کہ، مارکیٹ نیچے آئے گی.
Spread
Bid اورAsk پرائس کے درمیان فرق یا سادہ الفاظ میں بروکر اپنی سروس کے بدلے ہر ٹریڈ پر جو فیس چارج کرتا ہے اُسے Spread کہتے ہیں.
Standard Lot
کرنسی کے 100،000 یونٹ. اِسے Full lot بھی کہتے ہیں اور MT4 پلیٹ فارم میں اِسے 1 سے ظاہر کیا جاتا ہے جس کا مطلب ایک لاٹ ہے.
(Stop Loss (SL
وہ زیادہ سے زیادہ Calculated رِسک جو ایک ٹریڈر کسی ٹریڈ پر لیتا ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Trading Algorithm
ایک کمپیوٹر پروگرام/ سافٹ ویئر/ روبوٹ جو دی گئی ہدایات/ پیٹرنز کے مطابق خودکار طریقے سے (Automated) ٹریڈ کرتا ہے.
Trading Platform
وہ جگہ جہاں Buyers اورSellers آپس میں ملتے ہیں. یہ ایک سافٹ ویئر ہوتا ہے جس کے ذریعے فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈ کی جاتی ہے. جیسے MT4,
C Trader وغیرہ.
(Take Profit (TP
پہلے سے طے شدہ وہ لیول جس پر ایک اوپن ٹریڈ پرافٹ کے ساتھ Close کردی جاتی ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Volatility
اس سے مراد رِسک یا غیریقینی صورتحال کی وہ مقدار جو کسی کرنسی کے ایکس چینج ریٹ میں تبدیلی کے ساتھ منسلک ہوتی ہے. سادہ الفاظ میں Volatility کا مطلب مارکیٹ میں ہونے والا اُتار چڑھاؤ ہے. اگر مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ یا حرکت بہت تیز ہے تو اس کا مطلب Volatility زیادہ (High) ہے اور اگر مارکیٹ میں Movement کم ہے تو اس کا مطلب Volatility بھی کم (Low) ہے.
Virtual Dealer Plugin
Meta Trader 4 میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر جس کے ذریعے ایک فراڈ فاریکس بروکر اپنے Clients کو دھوکا دیتا ہے.
آرڈر مکمل کرنے میں تاخیرکرنا، مسلسل Negative Slippage دینا اور بار بار Re quotes کرنا اس کے Functions (افعال) میں شامل ہے.
(VPS) Virtual Private Server
اسے مختصراً VPS بھی کہتے ہیں. اس کا کام ٹریڈنگ کی بلاتعطل تیز ترین سروس فراہم کرنا ہے. اسی لیئے اس پر خودکار ٹریڈنگ روبوٹ ہوسٹ کیئے جاتے ہیں اور جب ٹریڈر اپنا کمپیوٹر بند کردیتا ہے تب بھی یہ چلتے رہتے ہیں کیونکہ VPS خود ان روبوٹس کو چلا رہا ہوتا ہے. ایک VPS استعمال کرتے ہوئے آپ دنیا کے کسی بھی حصے سے ٹریڈ کرسکتے ہیں. اس کا سب سے اہم استعمال Latency کو کم کرنا ہے. جب VPS بروکر کے ٹریڈنگ سرور کے نزدیک ہوسٹ ہوتا ہے تو Latency کم سے کم ہوتی ہے.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
Win Loss Ratio
Winning اورLosing ٹریڈز کی مجموعی تعداد کے تناسب کو Win Loss Ratio کہتے ہیں . مثال کے طور پر آپ نے کل 100 ٹریڈز کی جن میں سے 80 آپ کے حق میں گئیں اور باقی 20 ٹریڈز آپ ہار گیئے تو Win/ Loss کا تناسب 1 : 4 ہوگا جس کا مطلب آپ کی Winning Trades کی تعداد Losing Trades کی نسبت 4 گنا زیادہ ہے یا دوسرے الفاظ میں ہر 5 میں سے 4 ٹریڈز آپ کے حق میں جاتی ہیں جو کہ ایک بہترین Strategy ہے. Win/ Loss Ratio کو زیادہ تر Percentage میں ظاہر کیا جاتا ہے. اس مثال کے حساب سے آپ کی Win/ Loss اَسّی فیصد ہوگی.
ٹریڈنگ میں کامیابی کا انحصار زیادہ تر اس Ratio پر نہیں ہوتا. یاد ریکھیئے کہ دنیا کے بہترین ٹریڈرز/ Managers کی Win/ Loss نسبت 50 فیصد سے بھی کم ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ خاصی بڑی مقدار میں پرافٹ کماتے ہیں.
ایسا اس لیئے ہے کہ اُن کی Winning Trades کا سائز Losing Trades کی نسبت کافی بڑا ہوتا ہے یا سادہ الفاظ میں اُن کی Risk/ Reward Ratio کافی زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کم Win/ Loss نسبت ہونے کی باوجود اچھے خاصے منافع میں رہتے ہیں. اِسی لیئے کامیاب ٹریڈنگ کے لیئے Win/ Loss کی بجائے Risk/ Reward کو بہتر بنانے پر زیادہ دھیان دیں.
---------------------------------------------------------------------------------------------------------
ہائی رِسک وارننگ
فاریکس ٹریڈنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ رِسک بھی منسلک ہے۔ اسی لیئے ویب سائٹ پر دیئے جانے والے کس بھی قسم کے مواد پر عمل کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل تسلی کرلیں کہ آپ فاریکس ٹریڈنگ سے منسلک رسک کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ اپنے رِسک اور مرضی پر کررہے ہیں جس کے لیئے آپ SONY Net Business کے مالک، ملازم یا کسی بھی شخص کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے۔ اسی لیئے ادھار لیئے گئے یا اُن پیسوں کے ساتھ ہر گز ٹریڈ نہ کریں جن کا نقصان آپ برداشت نہیں کرسکتے۔